سعودی سینٹرل بینک صارفین کی سہولت کیلئے ایک قدم اور آگے

0


ریاض: سعودی سینٹرل بینک(ساما) نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ڈیجیٹل بینک کے قیام کی منظوری کے لیے تجاویز حکام کو پیش کردیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساما نے مملکت میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی درخواستیں منظوری کے لیے اعلیٰ حکام کو پیش کردیں جس میں تجاویز بھی شامل ہیں۔

سعودی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے دو سعودی ڈیجیٹل بینکوں کے قیام اور لائسنس کے اجرا کی درخواستیں حکومت کو دی گئی ہیں۔

بینک کے مطابق ڈیجیٹل بینکوں کے قیام سے مملکت میں کھاتے داروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

ساما نے کہا کہ عوام اور کمپنیوں کی سہولت اور سعودی معیشت کے فروغ کے لیے نئے بینکوں کے قیام کے لیے مزید درخواستیں بھی دی جائیں گی۔

سعودی عرب کے مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں بینکنگ کی خدمات مزید وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ ساما نے حالیہ دنوں مختلف خدمات پیش کرنے والی کئی مالیاتی سعودی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اجازت نامے جاری کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here