سرکاری ملازمین کے لئے اپنی گاڑی، حکومت کا سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

0


اسلام آباد  پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کو قسطوں میں گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے خصوصی سکیم شروع کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت خصوصی پالیسی کے تحت ملازمین کو قسطوں کے ذریعے اپنی کار خریدنے میں مدد کرے گی، حکومت کار کی ڈائون پیمنٹ خود کرے گی ، اس کے بعد حکومت سرکاری ملازم کی تنخواہ سے اس گاڑی کی قسط کی کٹوتی کرتے رہے گی۔

جب تمام قسطیں پوری ہو جائیں گی تو ملازم اس گاڑی کا باضابطہ مالک بن جائے گا، یہ سکیم انتہائی فائدہ مند ہو سکتی ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں بھی کمی کر دی ہے، شرح سود میں نرمی سے گاڑیوں کی قسطیں بھی کم ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

اگر پنجاب حکومت یہ سکیم لانچ کرتی ہے تو یقینی طور پر پنجاب کی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، خصوصاً لاہور جیسے مصروف شہر میں مزید رش بڑھ جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here