کراچی: سندھ رینجرز نے شہر میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان کو دھر لیا ہے، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے کتنا تاوان طلب کیا تھا؟۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رینجرز اور پولیس کی الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں اغوا برائےتاوان میں ملوث تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اختر، فاروق اور بشیر شامل ہیں، ملزمان نے رواں ماہ تیرہ فروری کو ڈالمیا روڈ سے عبید نامی موٹر سائیکل مکینک کو اغوا کیا، اور دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا، انیس فروری کو رینجرز ہیلپ لائن پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔
رینجرز ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ سے تینوں اغواکاروں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔