برن : سوئٹزرلینڈ نے روسی ویکسین کو برطانوی ادویات ساز کمپنی آسٹرازینیکا ویکسین سے زیادہ موثر اور فائدہ مند قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کو پھیلے ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ویکسین کا اب تک کوئی مستقل حل سامنے نہیں آسکا، کچھ ممالک نے ویکسین تیار کی ہے جس میں روس، امریکا اور برطانیہ ہے۔
تاہم ان ممالک کی تیار کردہ ویکسین کو مکمل طور پر محفوظ نہیں سمجھا جارہا البتہ کرونا سے نجات کےلیے ویکسین کا ہنگامی استعمال شروع ہوگیا ہے۔
ویکسین سے متعلق سوئس نیو زورچر زیتونگ کے مواد کے مصنفین کا کہنا ہے کہ روس کی تیار کردہ سپوتنک وی ویکسین آسٹرازینیکا ویکسین سے زیادہ بہتر اور موثو ہے، جس میں بونٹیک/فائزر اور موڈرنہ جیسی ویکسین سے ملتے جلتے فوائد ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے نیوزورچر زیتونگ کی جانب سے اڈینو وائرس پلیٹ فارم کی بنیاد پر ایک اہم ویکسین قرار دیا ہے اور اس کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ سپوتنک کی فی خوراک قیمت محض 10 امریکی ڈالر ہے لہذا روسی ویکسین اب تک سب سے کامیاب ویکسین ہے۔