لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا300روپے میں ملے گا، سستے آٹے کی فراہمی پر 3ارب50کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازاروں کے لیے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عثمان بزدار نے آج سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا، جہاں سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا اور سستی قیمت میں اشیا کی فروخت کو یقنی بنانے پر غور ہوگا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اشیا ضروریہ تسلسل کے ساتھ مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی، رمضان المبارک میں7ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے، رمضان بازاروں میں10کلو آٹے کا تھیلا300روپے میں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ آٹے سے متعلق 3ارب50کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی، 10 کلوآٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 120روپے کم قیمت پر دستیاب ہوگا، پیکیج کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا، پائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔