ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شمولیت کی درخواست پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے پی سی بی کو 4 مارچ تک جواب دینے کی ہدایت کردی۔
جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی کے کیس کی سماعت ہوئی۔دنیش کنیریا کےوکیل نےعدالت کو بتایا کہ پی سی بی کی طرف سےدنیش کنیریا پرکوئی پابندی نہیں ہے اورہم پی سی بی سے مدد طلب کرتےہیں۔دنیش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں اور اس ہی طرح دیگرکھلاڑیوں کوبھی کرکٹ کھیلنےکی اجازت ملی ہے۔
دنیش کنیریا کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے کیوں کہ ڈومیسٹک اورقومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اورقومی کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہےکہ مارون ويسٹ فيلڈ اسپاٹ فکسنگ کيس ميں دنیش کنیریا کو کرکٹ کھیلنے پر تاحيات پابندی کا سامنا ہے۔انھوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں فکسنگ کا اعتراف کیا تھا۔