خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، متعدد مضر صحت اشیاء تلف

0


پشاور : خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹی اشیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی خان میں تین دکانیں سیل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹی اشیاء کی روک تھام کےلیے کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں 200 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ، 110 لیٹرز زائد المیعاد مشروبات برآمد ہوئیں۔

اپردیر میں 75 کلو مضر صحت آئس کریم، ممنوع سالٹ اور غیر معیاری مصالحہ جات برآمد ہوئے جبکہ مردان سے ضبط شدہ 20 ہزار لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کردی گئیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 1200 کلو مضر صحت چپس، سوئٹس اور دو ہزار کلو غیر معیاری پیکنگ میٹریل تلف کیا گیا جبکہ دو ہزار کلو ممنوع چورن اور چائنہ سالٹ بھی تلف کردئیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here