جنوبی افریقہ کو راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کیلئے 243رنز درکار

0

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر 127 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اوپنر ایڈن مارکرم 59 اور رسی وین ڈیر ڈوسن 48 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ڈین ایلگر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 اور جنوبی افریقہ 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں قومی ٹیم 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پہلی اننگز میں حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، ویان ملڈر۔

LEAVE A REPLY