کراچی کے علاقے ملير ميں انسداد تجاوزات پولیس کے آپریشن میں مداخلت پر سندھ اسمبلی ميں اپوزيشن ليڈر حليم حادل شيخ سميت ستر ساتھيوں کے خلاف مقدمہ کر ليا گيا ہے۔
حليم عادل شيخ کيخلاف درج کیے گئے مقدمے ميں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت، سرکاری ملازمین پر حملے اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں دیگر 70 افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بروز ہفتہ 6 فروری کو اینٹی انکروچمنٹ نے ملیر میں زمین واگزار کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کی فيملی کا فارم ہاؤس بلڈوز کیا تھا۔
آپریشن میں 500 ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرانے کی کارروائی کے دوران حليم عادل شيخ کے حاميوں نے انسداد تجاوزات کی ٹيم پر دھاوا بول ديا تھا۔