بھارت اگریہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کودبالے گا تویہ اسکی خام خیالی ہے، وزیراعظم

0


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اگریہ سمجھتاہےکہ پاکستان کودبالےگاتویہ اسکی خام خیالی ہے، بھارت پاکستان کو دنیامیں تنہانہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکامیں نئی حکومت آئی ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے نئی پالیسیاں کیاہیں، بھارت اگریہ سمجھتاہےکہ پاکستان کودبالےگاتویہ اسکی خام خیالی ہے۔

بھارت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیامیں شعوربیدارہوگیاہےکہ کشمیریوں پرظلم ہورہاہے، ہم نےبھارت سےپھرکہاکہ بات چیت کرے، بھارت نے ایف اےٹی ایف میں پاکستان کودبانےکوشش کی مگرناکام رہا، بھارت پاکستان کودنیامیں تنہانہیں کرسکتا۔

مسئلہ کسشمیر سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرکےلوگ 70سال سےآزادی چاہتےہیں، مسئلہ کشمیرایک بارپھرپوری دنیامیں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے اور کشمیرکامسئلہ دنیااوراقوام متحدہ میں اٹھ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کےباعث پاکستان کی مقبولیت دنیا میں زیادہ ہے، ماضی کے مقابلےمیں آج صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والےجتنےلانگ مارچ کرناہےکرلیں ،لوگ ان کوسمجھ چکےہیں ، اپوزیشن کی چوری بچانے کے لیے عوام باہرنہیں نکلیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here