اسلام آباد سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا آج محمود چوہدری سے نکاح ہوگا۔بلاول ہاؤس میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں، 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کےساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ اور پُر وقار تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی۔ آج بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی زندگی کا سب سے اہم دن آگیا ہے۔محمود چوہدری
اور بختاور بھٹو کا نکاح آج بلاول ہاؤس میں ہوگا جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی دو ماہ قبل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔