این اے 75 ڈسکہ مبینہ دھاندلی کیس : تحریک انصاف کے امیدوار کا بڑا فیصلہ

0


اسلام آباد‌‌ :این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات مبینہ دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے امیدوار کا اپنا وکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، بیرسٹر علی ظفر کے جانب سے وکالت نامہ جمع کرانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت آج ہوگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کا اپنا وکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلی سماعت میں سید محمد علی بخاری بطور وکیل پیش ہوئے تھے جبکہ دوسری سماعت میں بیرسٹرعلی ظفر کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرانے کا امکان ہے۔

گذشتہ سماعت میں مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کی تھی ، جس پر چیف الیکشن کمشنرنےپی ٹی آئی امیدوار سے تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کوئی دستاویزات فراہم کرنا چاہتےہیں تودیدیں، رکن الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم کا کہنا تھا کہ وقت مختصر ہے جو بھی ہے، جلدتفصیلات فراہم کریں ،دونوں فریقین کےنتائج کا تقابل کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں اُس سے غرض نہیں ہے کو جیتتا کون ہارتا ہے ، چند پولنگ اسٹیشن کا معاملہ ہےتودوبارہ پولنگ کرائی جائے گی اور اگرماحول بنایا گیا ووٹ نہیں ڈالنے دیےگئے تو ہم سب معلوم کرنا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here