Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ایس ایس پی ملیر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی
کراچی : ایس ایس پی ملیر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی، الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر حلیم عادل شیخ گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن احکامات کے بعد ان کو حراست میں لیا گیا ، قانونی مشاورت کے بعد گرفتاری کا بتائیں گے۔
عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے گا کہ گرفتاری کس دفعات کے تحت کی جائے ، میمن گوٹھ تھانے میں ممکنہ طور پر مقدمہ درج کیا جائے گا ، حلیم عادل شیخ کےسوا تمام رہنماؤں کو جانے کی اجازت ہے۔
یاد رہے پی ایس88 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ، اس دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ مسلح محافظوں کے ساتھ حلقے میں گشت کررہے تھے۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تاج حیدر کی مسلح افراد کوانتخابی حلقے سے باہرکرنےکی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر جانے کا حکم دیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ قوانین کےتحت پبلک آفس ہولڈر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ نہیں کرسکتے، حلیم عادل شیخ صبح 8بجے سے پولنگ اسٹیشنز ز کےدورےکر رہے تھے، وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے۔
ڈی آراوپی ایس 88 کا کہنا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز،پولیس کوصورتحال سےآگاہ کردیاگیا ہے۔
پی پی سینٹرل الیکشن سیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کوتحریری شکایات کی گئی تھی ، جس میں کہا تھا کہ حلیم عادل شیخ مسلح افراد کے ہمراہ ووٹرز کو ہراساں کررہے ہیں۔
بعد ازاں حلیم عادل شیخ کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی اور انھوں نے حلقے سے جانے سے انکار کردیا ، جس پر پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پرحلیم عادل شیخ کوگرفتار کرلیا۔
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر مشتعل کارکنان کی جانب سے مزاحمت کی گئی ، جس پر حلیم عادل شیخ کی گاڑی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر خود ڈرائیو کرکے لے گئے۔