سینیٹ انتخاب : 9 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

0


اسلام آباد: سینیٹ انتخاب میں 9 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 9پارلیمنٹرین کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے۔

سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارےجمع کرانے تک 9 پارلیمنٹرین ووٹ نہیں ڈال سکیں گے ، قومی اسمبلی کےایک اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 ارکان نے تاحال مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ارکان اسمبلی مالی گوشوارےجمع کرانے تک ووٹ نہیں ڈال سکتے، پی پی 10سےچوہدری نثار نے رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا نہ ہی مالی گوشوارے جمع کرائے۔

مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں این اے185سےمنتخب سید باسط احمد سلطان ، پی پی 50 نارووال سےمنتخب خواجہ محمد وسیم اور پی پی 136 شیخوپورہ سے منتخب خرم اعجاز شامل ہیں۔

پی پی 172 مظفرگڑھ سے منتخب زہرا بتول ، پی ایس 72 بدین سے منتخب حسنین علی مرزا ، پی کے 109 کرم سےمنتخب اقبال میاں اور پی کے 111 نارتھ وزیرستان محمد اقبال خان نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن نے 9پارلیمنٹرین کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here