آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

0


راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ پہنچ گئے، جہاں آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پربرطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

گذشتہ روز آرمی چیف سے عراقی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق قربانیاں قابل قدرہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بن سکتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر عراقی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پرتعزیت کااظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here