‘موجودہ حکومت کے اقدامات کے باوجود اے آر وائی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے’

0


اسلام آباد : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اےآروائی نیوز نے ہمیشہ حقائق اور ایمانداری سے رپورٹنگ کی، موجودہ حکومت کے اقدامات کے باوجود اے آر وائی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی رہائی پر خصوصی گفتگو میں کہا کہ اللہ نے عماد یوسف اور اے آروائی نیوز کو سرخرو کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالت نےعمادیوسف کوبری الذمہ قراردیا، کبھی بھی کسی ایک واقعے کی دو ایف آئی آرز درج نہیں ہوتیں، اےآروائی نیوز نے ہر جگہ پر حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ اےآروائی نیوز نے اندرون ملک اور اوورسیز میں اپنی ساکھ بنالی ہے، اےآروائی نیوزٹیم کی بھرپورکاوش رہی کہ یہ نمبرون چینل رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز نے ہمیشہ حقائق اور ایمانداری سے رپورٹنگ کی، کبھی پاکستان کے مفاد کو نقصان نہیں پہنچایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے آر وائی نیوزکی بندش اور عماد یوسف کی گرفتاری پر ہم نے اظہاریکجہتی کیا، ہم کل بھی اےآروائی نیوز کیساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجود حکومت وقت لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ، موجودہ حکومت کےاقدامات کے باوجود اےآروائی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف جمہوریت کی بات ،دوسری طرف آزادی اظہار پرپابندی لگاتی ہے، اےآروائی قومی چینل ہے اس نےہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز نے ہمیشہ افواج پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے اور بھارتی یلغار کیخلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ، مجھے خوشی ہے کہ عدالتیں اپنا کردارادا کررہی ہے ، عدالتیں آئین اور آزادی اظہار رائے کا تحفظ کررہی ہیں۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مقدمہ خارج کرنے کے جرات مندانہ فیصلے پرعدالت کو خراج تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here