Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 انتظامیہ کی نااہلی، میڈیکل کے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
کراچی : سندھ میں پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کی آج آخری تاریخ ہے لیکن ناقص منصوبہ بندی کے باعث بی ڈی ایس کی 740 میں سے 631 نشستیں خالی ہیں۔
ناقص پالیسیوں نے طلباء کا مستقبل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ناقص منصوبہ بندی کےباعث بی ڈی ایس کی740میں سے631 نشستیں خالی ہیں کیونکہ ایم ڈی کیٹ نتائج کے نمبر 60 فیصد لانے کی شق کے باعث طلباء داخلوں سے محروم رہ گئے۔
صدرپرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر رضی کا کہنا ہے کہ داخلے کی صورتحال سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے، سندھ بھر کے 12 میڈیکل ڈینٹل کالجز میں صرف 109 داخلے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر رضی نے کہا کہ 631 نشستیں ابھی خالی ہیں لہذا داخلوں کی تاریخ میں تین ہفتے کا اضافہ کیا جائے اور ایم ڈی کیٹ نتائج کی غیر آئینی شق کو ختم کرکے چالیس فیصد کیا جائے۔