امریکی فوجیوں کا کرونا ویکسین لگوانے سے انکار

0


عالمی طاقت امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے افسران نے فوجیوں کو مسلسل ویکسین سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود افواہوں پر دھیان نہ دینے کی ہدایت کررہے ہیں۔

امریکی ایئر فورس کے میجر جنرل جیف ٹیلیفیرو نے کانگریس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فوج کے دو تہائی اہلکاروں نے ویکسین لینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور کہیں یہ تعداد بہت کم ہے۔

آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی کا کہنا ہے کہ ’ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

دوسری جانب فوج کی بعض یونٹس میں 30 فیصد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 فیصد اور کہیں 70 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ امریکی فورسز کمانڈ 15 اڈوں کی نگران ہے جہاں لگ بھگ سات لاکھ 50 ہزار فوجی، ریزرو اہلکار اور نیشنل گارڈز موجود ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY