آسٹریلین اوپن کی تیاریوں کے لئے مختلف وارم اپ ایونٹس جاری ہیں۔ مرے ریور کے ٹاپ گریگور دیمتروف کا سفر کوارٹر فائنلز میں تمام، سٹان واؤرنکا کوارٹرفائنل سے دستبردار۔
میلبرن میں کھیلے جارہے وارم اپ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو فرانس کے کورینٹن موتت کے ہاتھوں سٹریت سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔موتت نے دیمتروف کو سات۔پانچ اور چھ۔دو سے ہرایا۔
2014کے آسٹریلین اوپن چیمپئن سوئس ٹینس سٹار واؤرنکا آسٹریلیا کےالیکس بولٹ کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچے تاہم فرانس کے جیریمی شارڈی کو واک اووردیتے ہوئے دستبردار ہوگئے۔
کروشیا کے بورنا کورِک نے برطانیہ کے ڈین ایوانز کو شکست دیکر سیمی فائنلز کےلئے کوالیفائی کیا۔