یوتھ کونسل کا دوسرا بیج : وزیراعظم نے نوجوانوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

0


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیج کی منظوری دے دی، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیج کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ، کونسل33نوجوانوں پرمشتمل ہو گی، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یوتھ کونسل میں کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس سےوابستہ نوجوان شامل ہیں جبکہ چاروں صوبوں،آزاد کشمیر امور نوجوانان کے وزیر اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری کونسل کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سےخصوصی دلچسپی پر شکر گزار ہوں اور یوتھ کونسل میں شامل تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عثمان ڈار

سربراہ کامیاب جوان پروگرام نے کہا کونسل ایجنڈاملکی سطح پر نوجوانوں کی ترقی ہو گا، اب پاور کوریڈورز میں نوجوانوں کی آواز سنی جائےگی، کامیاب جوان پروگرام کی تقریبات میں بھی نوجوان شریک ہوں گے اور کونسل وفاقی اورصوبائی حکومتوں کےساتھ ملکر کام کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here