کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام، پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری

0


اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے سی اے اے کو نوٹم جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے متعلقہ غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہی کیلئے سی اے اے کو اعداد و شمار کے مطابق نوٹم جاری کرنے کی ہدایت کردی ، سی اے اے باضابطہ طور پر عالمی پروازوں کی 20فیصد محدود کرنے کے حوالے سے آج نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی کی کمی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد11سے کم کرکے ہفتہ وار 2پروازاسلام آباد اور لاہور لینڈ کرسکیں گی جبکہ ایئر عریبیہ کی ہفتہ وار 60پروازوں میں کمی کرکے 12کردی گئیں جو مختلف ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی ہفتہ وار67پروازوں کی تعداد کم کرکے 13 ، سعودی ایئرلائن کی ہفتہ وار77پروازوں کی تعداد کم کرکے 14کردی گئیں۔

مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کرتے ہوئے ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں۔

شہروں کے حوالے سے کراچی میں آنیوالی ہفتہ وار بین الاقوامی پروازوں کی تعداد189سے کم کرکے 40 ، اسلام آباد ایئرپورٹ آنیوالی ہفتہ وار پروازیں 120سے کم کرکے 25 اور پشاور ایئرپورٹ سے آنیوالی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 33سے کم کرکے6کردی گئی ہے۔

اسی طرح کوئٹہ میں عالمی پروازوں کی تعداد10سے کم کرکے2 ، فیصل آباد آنیوالی 24پروازوں سے کم کرکے5 ، سیالکوٹ آنیوالی43پروازوں میں سے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر41سے محدود کرکے8کرنے کی احکامات دیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here