کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

0


پشاور : کورونا کے پھیلاؤ پر خیبرپختونخواحکومت نے نواضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر اسکولوں کوبند کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا ،جس میں کورونا وبا کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مارکیٹوں کی ممکنہ بندش پر صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ، کمیٹی میں تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش شامل ہوں گے۔

اجلاس میں صوبے کے نو اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونےپراسکولوں کوبند کیاجائے گا، اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات اوردیر لوئر شامل ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ ڈیرہ جات فیسٹول اور جیپ ریلی منعقد کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی تاہم ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت پروگرامز بند کیے جائیں گے۔

وزیراعلی ٰ کےپی محمود خان نے کہا صوبائی حکومت کورونا روکنے کے ضروری اقدامات کررہی ہے، کورونا کی حالیہ لہر میں عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ذمے داری کا مظاہرہ کرکے وبا سے مؤثرانداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here