کوئٹہ:کرونا ویکسینیشن مہم،صوبے میں44 سینٹرز مرحلہ وار قائم ہونگے

0


کوئٹہ میں کرونا ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 22ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کو کرونا ویکسین لگائی گئی ہے۔آج سےتربت،چاغی اورلسبیلہ میں بھی ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہوجائےگا۔

پاکستان نے3فروری سےکرونا ویکسینیشن مہم شروع کردی ہے۔ پرونشیل کوارڈینیٹرای پی آئی بلوچستان ڈاکٹراسحاق پانیزئی کےمطابق کوئٹہ میں ویکسین لگانے کےلئے9مراکزقائم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج سےصوبے کے دیگر شہروں میں بھی مہم شروع ہورہی ہے۔

بلوچستان بھرمیں 44 ویکسین سینٹرز قائم ہوں گےاورمرحلہ وار دیگر اضلاع میں بھی ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائیگا۔صوبے بھر سے مجموعی طور پرکرونا ویکسین کیلئے22 ہزار ہیلتھ کیئرپروائڈرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ رجسٹرڈ افراد موبائل پر پیغام موصول ہونے کے بعد مقررہ سینٹرپر جا کرویکسین لگواسکیں گے۔

پہلےمرحلے کےلیے پنجاب میں 189، سندھ میں 14،خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اوراسلام آبادمیں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیےگئےہیں۔

چین کی جانب سے بھیجی جانیوالی 5 لاکھ ڈوزپرمشتمل چائینیزسائنوفارمز کرونا ویکسین جذبہ خیرسگالی کے تحت تحفتاً بھجوائی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ایک روز کے دوران کرونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 15 اورخیبرپختونخوا میں 8 ریکارڈ کی گئیں۔سندھ اور اسلام آباد میں تین تین اورآزاد کشمیرمیں 2 مریض کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here