کوئٹہ: اپوزیشن کا اسمبلی کے باہر دھرنا، اہلکاروں اور ارکان میں دھکم پیل

0


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے گیٹ پر صورت حال کشیدہ ہوگئی، اپوزیشن ارکان نے بلوچستان اسمبلی کے گیٹ پر دھرنا دے رکھا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے گیٹ پر پولیس اہلکاروں اور اپوزیشن ارکان کے درمیان دھکم پیل کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی، اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بکتر بند بلوچستان اسمبلی کے گیٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے گیٹ کے قریب کھڑے اپوزیشن کے رکن صوبائی اسمبلی بابر رحیم زخمی ہوگئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان بلیک میلنگ کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے طوفان بدتمیزی کو دہرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان حکومت صوبے کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو کیا جمہوریت یہ طرز عمل سکھاتا ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن کی تجاویز کو ہم نے پہلے بھی سنا آئندہ بھی سنیں گے، اپوزیشن کی تجاویز اور بلیک میلنگ میں فرق ہے، کارکنوں کو پتھر تھما کر توڑ پھوڑ، گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔

اپوزیشن کا موقف ہے کہ بجٹ اجلاس نہیں ہونے دیں گے، ایم پی اے احمد نواز نے اسسٹنٹ کمشنر کو راستہ کھولنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے باہر صورت حال کو قابو کرنے کے لیے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here