‘کراچی کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، انہیں مایوس نہ کریں’

0


کراچی: شہر قائد میں گیس بحران پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی کو انتباہی خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس بحران بے قابو ہوتا جارہا ہے، جس کے باعث پی ٹی آئی ایم پی اے مایوسی کا شکار ہیں، پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہر نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر توانائی کو انتباہی خط لکھاہے۔

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ کراچی بالخصوص میرے پورے حلقے میں گیس کا بحران شدید تر ہوگیا ہے، گیس بحران پر شہری سوئی گیس اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی کو لکھے گئےخط میں راجہ اظہر نے انتباہ کیا کہ صورتحال پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے نکل رہی ہے، جو بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچائے گی، سنگین معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر توانائی فوری نوٹس لیں، کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے انہیں مایوس نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here