Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ڈینگی کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے
لاہور: محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے 27 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 13کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد 27ہزار758 ہوچکی ہے، رواں سال لاہور سے ڈینگی کے 18ہزار233کیس سامنے آئے۔
‘گزشتہ روز شیخوپورہ سے ڈینگی کے باعث ایک موت رپورٹ ہوئی’۔
پنجاب کے محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی سے 154اموات ہوچکی ہیں، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 376 مریض زیرعلاج ہیں۔
یہ بھی کہا گیا کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 287 مریض داخل ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا وبا کی صورت حال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار 784ہوگئیں۔