چین کے ‘مستقبل کے شہر’ کے ڈیجیٹل خاکے جاری

0


بیجنگ : چینی حکومت نے صنعت و ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے شہر کی تعمیر شروع کردی، جس کے نئے منصوبے کے ابتدائی حصوں کو 2021 کے آخر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے نئے شہروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں چینی حکام نے آفس فار میٹرولین آرکیٹکچر (او ایم اے) اور گرکان، مارگ اینڈ پارٹنرز (جی ایم پی) کو نئے اور منفرد شہر کی ڈیزائنگ کا کام سونپا تھا۔

جنہوں نے صنعت و ٹیکنالوجی سے مزین اور دیہی علاقے کی خوبصورتی سے لیس شہر کا ڈیزائن تیار کیا ہے جس میں متعدد یونیورسیٹیاں، دفاتر اور لیبارٹریریز ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس شہر کو چینگ ڈو کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع دیہی علاقے میں تعمیر کیا جائے گا اور یہ ایئرپورٹ رواں سال کے آخر تک کھول دیا جائے گا۔

اس شہر کے ایجوکیشنل پارک کے ڈیجیٹل خاکوں میں ایسی عمارات نظر آتی ہیں جن کی چھتوں پر سبزہ ہوگا۔

واضح رہے کہ چینی حکام کے مطابق 2035 تک ملک کی آبادی 1 ارب تک پہنچ جائے گی جس کےلیے شہروں کی ضرورت پیش آئے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here