چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی کیلیے وزیراعظم متحرک

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کیلیے امیدوارکی نامزدگی پر مشاورت کیلئے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج ملاقات کے لیے بلالیا جبکہ پارٹی کی کورکمیٹی کی بیٹھک بھی بلالی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی کےلیے وزیراعظم عمران خان متحرک ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی سینیٹ ارکان کو ملاقات کیلئے آج بلالیا ہے ، جس میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کیلیے امیدوار کی نامزدگی پر مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی جائےگی۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دے دیا تھا۔

اتحادی قیادت نے ایوان بالا میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سے متعلق وزیر اعظم کے فیصلے کی حمایت کا اعادہ کیا، اور ملک کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اتحادیوں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھرپور انداز سے لڑنے کا فیصلہ کیا، اتحادی قیادت نے کہا وزیر اعظم ڈپٹی چیئرمین کے لیے جسے بھی نامزد کریں گے، وہ فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here