کراچی: پی ایس ایل فائیو کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے ہائی وولٹیج میچ میں ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نویں میچ میں دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بولنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے، اسی لئے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، فائنل الیون میں تبدیلی سے متعلق عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، گذشتہ میچ کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔
کراچی کنگزکو ملتان سلطانزپر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلےگئے، کراچی کنگز نے چار میں کامیابی حاصل کی، ملتان صرف ایک میچ جیت سکا، کراچی کنگز آج ملتان سلطانز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوجائے گی۔
دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آج کے میچز کی خا]ص بات بچوں میں کینسر کے مرض سے آگاہی کی مناسبت سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا، جہاں کینسر میں مبتلا دو بچوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔
Today’s toss went in favor of @KarachiKingsARY ??
Let’s look at the XIs:#MatchDikhao l #HBLPSL6 I #KKvMS pic.twitter.com/bg2ofLuSl6— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021