Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پی آئی اے کوعارضی طورپر سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی اجازت
اسلام آباد : قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) کوعارضی طورپرسیدوشریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی، سیدوشریف ایئرپورٹ پراے ٹی آر طیارے کی لینڈنگ کی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیدوشریف ایئرپورٹ کھولنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹرایئرپورٹ سروس نےمراسلہ جاری کیا۔
جس میں پی آئی اےکوعارضی طورپرسیدوشریف ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی ، سی اے اےحکام نے کہا سیدوشریف ایئرپورٹ2014سےآپریشنل نہیں تھا تاہم پی آئی اے کی درخواست پرایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
فضائی آپریشن سےمتعلق ایئرٹریفک کنٹرولر،اے ا[یس ایف ودیگرکوآگاہ کردیاگیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ سیدوشریف ایئرپورٹ پراےٹی آر طیارے کی لینڈنگ کی جاسکتی ہے۔
ایئرپورٹ پرترقیاتی کاموں میں سول ایوی ایشن نے خطیر رقم خرچ کی ہے، جس میں ایئرپورٹ رن وے،گاڑیوں کی پارکنگ و تزئین و آرئش کی گئی ہے۔