پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھالیا

0


لاہور : پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےارکان سے حلف لیا، اس موقع پر گورنر ہاؤس عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس لاہور میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ، تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما شریک ہوئے۔

تقریب میں پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حلف لیا۔

وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھانے والون میں اسلم اقبال ،علی عباس شاہ، محسن لغاری ، تیمور ملک، راجہ بشارت،راجہ یاسر ہمایوں ، انصر مجید نیازی،منیب سلطان چیمہ اور سردار شہاب الدین شامل ہیں۔

مرادراس، یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک،محمد ہاشم ڈوگر ، آصف نکئی،علی افضل ساہی، نوابزادہ منصورعلی خان،حسین گردیزی ، غضنفرعباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمودالرشید نے بھی حلف لیا۔

اس موقع پر گورنر ہاؤس لاہور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نعروں کی گونج اٹھا ، صوبائی کابینہ نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی نے حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے صوبائی وزرااپنی ذمےداریاں بطریق احسن نبھائیں گے اور عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here