پشاور کی بی آر ٹی سروس لاہور کی اورنج لائن میٹر ٹرین سے زیادہ کامیاب قرار

0


پشاور : پشاور کی بی آر ٹی سروس لاہور کی اورنج لائن میٹر ٹرین سے زیادہ کامیاب قرار۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ لاہور کے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے زیادہ کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے پر یومیہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پشاور بی آر ٹی نے شہریوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، بی آر ٹو بسوں پر یومیہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ملک کے سب سے مہنگے ماس ٹرانزٹ منصوبے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر یومیہ مسافروں کی تعداد صرف 70 ہزار ہے۔ اسی باعث پنجاب حکومت منصوبے کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں چل رہا ملک کا سب سے بڑا ماس ٹرانزٹ منصوبہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پنجاب حکومت کی مالی مشکلات میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی کم ہوتی تعداد کے باعث اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبت کا بڑھتا خسارہ صوبائی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا۔ ایس باعث صوبائی حکومت کو فی کس کرایے میں 10 روپے کمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اورنج لائن میٹرو پر سفر کی ترغیب دی جا سکے۔ کرایہ میں کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here