Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پشاور : ایک ہزار کلو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد، ایک شخص گرفتار
پشاور : خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 1000 کلوسے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرکے دکان سیل کردی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ باچا خان چوک سے 1000 کلو سے زائد مردہ مرغیاں پکڑی گئیں، مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا۔
مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والی دکان کو سیل کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال جون میں خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 750 کلو سے زائد مردہ اور بیمار مرغیاں برآمد کرکے دکان سیل کردی تھی اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔
اس سے قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا تھا۔