پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

0


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں عقیدے اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے تاریخ اور اسٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here