پاک چین مثالی دوستی کے 70 سال مکمل ، یادگاری ٹکٹ کا اجرا

0


اسلام آباد : پاکستان چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا ، دونوں ملکوں کے7دہائیوں پرمشتمل قریبی تعلقات پوری دنیا کیلئے مثال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند آہنی بھائی پاک چین مثالی دوستی کے 70 سال مکمل ہوگئے ، دونوں ملکوں کے7دہائیوں پرمشتمل قریبی تعلقات پوری دنیا کیلئے مثال ہیں۔

لازوال دوستی کے70سال مکمل ہونے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا گیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مراد علی شاہ نے کہا پاکستان کےچین کیساتھ 70سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ منارہےہیں، سفارتی محاذ پر چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور مسئلہ کشمیر پر بھی ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی تائیدکی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوروناکی تیسری لہر کا سامنا ہے، چین اورپاکستان نے کوروناکےدوران ایک دوسرےکوسپورٹ کیا، چین اور پاکستان کا تعاون خطے کی ترقی کی طرف ایک قدم ہے۔

انھوں نے کہا چین اور پاکستان کےدرمیان تعلقات عوام کی سطح پر بھی ہے، آج دنیا پاکستان اور چین کے تعلقات کی مثالیں دیتی ہے، سی پیک صرف پاکستان نہیں خطے کیلئے گیم چینجر ہے ، سی پیک سے معاشی سرگرمیاں تیز اور لوگوں کو روزگار ملےگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک صرف روڈ تک نہیں بلکہ عالمی وبا کےتدارک کیلئے بھی تعاون بڑھاہے،سی پیک احساس پروگرام میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا، روڈانفرااسٹرکچر کےعلاوہ اب زراعت میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت اب زراعت کےشعبے میں بھی انقلاب نظرآئے گا اور چین کی طرز پرپاکستان سے بھی غربت کا خاتمہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here