Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ اسپتال کا سیکیورٹی عملہ ڈاکٹر بن گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے میڈیکل اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھال کر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی عوام کے لیے مشکلات پیدا کررہا تھا لیکن اب پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سیکیورٹی عملے نے میڈیکل اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھال کر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا شروع کردیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کا سیکیورٹی گارڈ پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی سر انجام دینے لگا ہے اور علاج کی غرض سے اسپتال پہنچنے والے مریض کو انجیکشن کے ساتھ ڈرپ بھی لگائی۔
ڈسٹرکٹ اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کی مریض کو انجیکشن اور ڈرپ لگانے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر اسپتال سے چھ جعلی ڈاکٹروں کو پکڑا گیا تھا، جو مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے۔