ُُُُُُُپہلی سے 8ویں تک کلاسزعید تک بند، میٹرک امتحانات21 مئی اورانٹر کے 17جون کو ہوں گے

0


پشاور: خیبر پختونخوا اور پنجاب میں میں 19اپریل سے نویں، دسویں،گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کلاس اول سے آٹھویں تک کی کلاسز عید تک بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19اپریل سے نویں، دسویں،گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیرتعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا کہ اگلےماہ سےتعلیمی ادارےکھولنے کافیصلہ کیاگیا، طلبا مرحلہ وار طریقے سے کلاسز میں آئیں گے۔

شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ میٹرک امتحانات21 مئی ،انٹر کے 17جون کو منعقد ہوں گے ، کلاس اول سے آٹھویں تک کی کلاسز عید تک بند رہے گی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے 9سے12ویں جماعت 19 اپریل سےکھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اپریل سے 9ویں سے 12ویں تک کلاسز ہفتے میں 2 دن کیلئے کھولیں گے۔

خیال رہے بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

جس کے مطابق 19 ‏اپریل سےنویں سے بارہویں تک کلاسز کا سلسلہ بحال کیا جائے گا جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے، ‏پہلی سےچوتھی ،چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سےہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here