Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے 3ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی
اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے3ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر 17ارب ڈالر سے بڑھ کر 20ارب ڈالر ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے3ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ، جس کے بعد 3ارب ڈالررواں ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔
قرض ملنےکےبعدزرمبادلہ ذخائر 17ارب ڈالر سے بڑھ کر 20ارب ڈالر ہو جائیں گے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 3ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پاگئے، جس کے بعد یہ 3 ارب ڈالر رواں ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔
یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا تھا ، یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔
فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ 3 ارب ڈالرز کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔