Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کورونا ویکسین لگوا لی
لاہور : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے اسپتال میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ، شیخ رشید پچھلے سال کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنےکورونا ویکسین لگوا لی ، شیخ رشید نےسی ڈی اے اسپتال سے سائنوفارم ویکسین لگوائی۔
خیال رہے وزیر داخلہ شیخ رشید پچھلے سال کورونا سے متاثر ہوئے تھے ، جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، بعد ازاں دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھیں ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان ، صدر مملکت سمیت کئی رہنما کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں تاہم عمران خان کا کورونا ویکسین لگوانے کے دو روز بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ویکسین کے حوالے سے پیدا کئے جانے والے شکوک وشبہات پر اہم بیان جاری کیا تھا۔
صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ کرونا ویکسین لازمی ہے، عالمی وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی دو خوراک لگائی جاتی ہے، ویکسین کو اثر کرنے میں چند ہفتوں کا وقت لگتا ہے، زیادہ تر کیسز میں ویکسین100فیصد موثر ہے، باقی کیسز میں انفیکشن کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے۔
واضح رہے ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا، جس میں ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔