اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے بڑی خبر ہے کہ کچھ کلاسز کے امتحانات جبکہ کچھ کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لیےجائیں، اس طریقہ کار کی وزارت تعلیم نےمنظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے امتحانات سےمتعلق سمری بھجوائی، سمری میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینےکی سفارش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سے چوتھی،چھٹی ساتویں کلاسز کے طلبا کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پربچوں کو پروموٹ کیا جائےگا۔
حکام وزارت تعلیم کے مطابق گزشتہ سال پہلی سےآٹھویں تک کے طلباکو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، 90 فیصد طلبا کےامتحانات ہوئے تھے اور نتائج کی بنیاد پر انہیں پاس کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں کے سینٹرلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرےگا۔