Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، اہم فیصلہ متوقع
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں آج مردم شماری کے نتائج پر اہم فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے، مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسر ی جانب ایم کیوایم نےکراچی مردم شماری پرپی ٹی آئی حکومت سےسمجھوتہ کرلیا ہے ، ایم کیوایم نےکراچی کی مردم شماری کےنتائج پرتحفظات کااظہارکیاتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کےوزیرپرمشتمل وفاقی کابینہ نےمردم شماری کی منظوری دے دی ہے ، اس سے قبل علی زیدی کی سربراہی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی پہلےہی منظوری دےچکی اور خصوصی کمیٹی کےرکن امین الحق بھی مردم شماری نتائج کی منظوری دےچکےہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی منظوری کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ اجلاس میں مردم شماری نتائج پرحتمی فیصلے کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت مردم شماری نتائج جاری کرنے کے حامی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کو آئندہ مردم شماری سے منسلک کرنے کی تجویز دی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔