وزیراعظم عمران خان کی برطانوی شہزادہ چارلس کودورہ پاکستان کی دعوت

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ چارلس کودورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75سالہ جشن کی تیاریاں جاری ہے ، پی ٹی آئی رہنمازلفی بخاری کی برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں زلفی بخاری نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سےتہنیتی پیغام پہنچایا اور وزیراعظم کیجانب سےشہزادہ چارلس کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ قریبی دوست اوردیرینہ شراکت دار ہیں، سفارتی تعلقات کے 75سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کےدورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں، ہم امیدکرتےہیں رواں سال آپ جلدپاکستان کادورہ کریں گے، دورہ ماحولیاتی تبدیلیوں سےنمٹنےکی عالمی کاوشوں کیلئےکارگرثابت ہوگا۔

شہزادہ چارلس نے وزیراعظم اور زلفی بخاری کا دورہ پاکستان کی دعوت اور افغانستان سےبرطانوی شہریوں کےانخلا پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان کےبرطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔

پرنس آف ویلز نے خطے میں امن واستحکام کےلیےپاکستان کےمثبت کردارکوسراہتے ہوئے وزیراعظم کی موحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں عالمی امورپرپاکستان کے مثبت کردار کو پذیرائی ملی ہے۔

خیال رہے پرنس ولیم اوران کی اہلیہ نے بھی گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here