وزیراعظم عمران خان آج سیکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کریں گے

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج سیکیورٹی ڈائیلاگ اور مشاورتی پورٹل کا افتتاح کریں گے اور جامع قومی سلامتی کے ویژن پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ آج سے 2 روز کیلئے نیشنل لائبریری میں ہورہا ہے، ڈائیلاگ قومی سلامتی ڈویژن اور قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نیشنل لائبریری اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر کے جامع قومی سلامتی کے وژن پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جامع قومی سلامتی ویژن روایتی اورغیر روایتی سلامتی کے ستونوں پر مبنی ہے ، ویژن میں معاشی خوشحالی اور انسانی فلاح وبہبود کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان مشاورتی پورٹل کابھی افتتاح کریں گے ، پورٹل سےتھنک ٹینک،یونیورسٹیاں پالیسی سفارشات شیئر کرسکیں گی۔

اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے5سیشن ہوں گے ، 2سیشن آج جبکہ 3سیشن کل ہوں گے ، پہلاسیشن جامع قومی سلامتی پرآج شام 4بجےہوگا ، جس میں ڈاکٹرمعیدیوسف مرکزی اسپیکرہوں گے

دوسراسیشن معاشی تحفظ سےمتعلق ہوگا ، جس میں عبد الرزاق داؤد خصوصی اسپیکرہوں گے جبکہ تیسراسیشن انسانی فلاح اورتحفظ سےمتعلق کل3بجےہوگا ، تیسرےسیشن میں ثانیہ نشتر،فیصل سلطان،ملک امین اسلم مرکزی اسپیکرہوں گے۔

چوتھاسیشن علاقائی امن و سلامتی سےمتعلق ہوگا ، جس میں میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی مرکزی اسپیکرہوں گے جبکہ پانچواں سیشن ورلڈآرڈراورپاکستان پرہوگا اور اس سیشن میں حناربانی کھر،علی جہانگیر صدیقی اورمشاہد حسین سید مرکزی اسپیکر ہوں گے۔

قومی سلامتی سے جڑے موجودہ چیلنجز اور مواقع ، معاشی سلامتی کے ذریعے محفوظ اور خوشحال ملک کی تکمیل سیکورٹی ڈائیلاگ کاحصہ ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here