سرگودھا: وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، پہلے مرحلے میں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کےدورےکے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہیلی پیڈاورپنڈال تیارکرلیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری جھال چکیاں بائی پاس پرتعینات کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔
یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جبکہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائےگی،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔