وزارت منصوبہ بندی نے 7ویں مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے مانگ لیے

0


اسلام آباد : وزارت منصوبہ بندی نے ساتویں مردم شماری کیلئے پانچ ارب روپے مانگ لیے اور مردم شماری مشاورتی کونسل تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئےادارہ شماریات نےتیاری کاآغازکردیا جبکہ وزارت منصوبہ بندی نے 7ویں مردم شماری کیلئے5ارب روپے مانگ لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے مردم شماری مشاورتی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی میں نامور ڈیمو گرافرزاور ماہرین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی عالمی طور پر مردم شماری کے مروجہ پریکٹسزپرغورکرےگی اور متعدد اجلاسوں کے بعد رئیل ٹائم ڈیجیٹل مردم شماری کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے جلدانعقاد کیلئے5ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ مانگی گئی ہے ، تکنیکی ضمنی گرانٹ ای سی سی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here