نیب کراچی کی تاریخ میں سب سے بڑی ریکوری

0


ومی احتساب بیورو نیب نے کراچی کی تاریخ میں سب سے بڑی ریکوری کر لی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے کرپشن کی گئی پونے دو ارب روپے کی ‏ریکوری کرلی۔

نیب نے کرپشن کی رقم بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے ریکور کر کے پی ایس او اور پی پی ایل کو دے ‏دی، ڈی جی نیب کراچی نے پی ایس او کو 66،506،988 روپے واپس کیے۔

ڈی جی نیب کراچی نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو 903217964 روپے کا چیک واپس کردیا، پی ایس او ‏اور پی پی ایل سے کرپشن کرکے اربوں روپے کا فائدہ بائیکو پیٹرولیم کمپنی کو پہنچایا گیا تھا۔

نیب کراچی نے تحقیقات کرکے 2018 میں ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس دائر ہونے کے بعد بائیکو ‏پیٹرولیم کمپنی کے فرنٹ مین نے پونے دو ارب روپے کی پلی بارگین کرلی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here