Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 نیب ایگزیکٹوبورڈ نے خواجہ سعدرفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی
اسلام آباد : نیب ایگزیکٹوبورڈ نے میاں منشا گروپ کیخلاف لندن میں ہوٹل خریدنے کے معاملے کی تحقیقات اور مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعدرفیق کےخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں لیگی رہنماخواجہ سعدرفیق کےخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفرعلی کےخلاف انکوائری ، پاکستان ریلویزکے افسران کیخلاف انکوائری اور سابق وزیر عابد شیر علی کے والد کیخلا ف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چوہدری شیر علی ، سابق ڈپٹی کمشنرفیصل آباد، رکن قومی اسمبلی مہرارشاداحمد خان کیخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں منشاگروپ اوردیگر کے خلاف انویسٹی گیشن ، سابق تحصیل ناظم محمد یاسین کی انکوائری ایف بی آر اور ایف آئی اےبھیجنے اور سابق ایم پی اے محمد اسلام کیخلاف انکوائری بورڈ آف ریونیو پنجاب بھیجنے اور چولستاں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےافسران کی انکوائری بورڈآف ریونیو کی منظوری دی گئی۔
ایم پی اےسہیل ظفر ، ایم پی اے ملک غضنفر عباس چیمہ اور سابق ٹاؤن ناظم گوجرانوالہ رضوان کیخلاف عدم ثبوت کی بناپرانکوائری بند کرنے کی منظوری