نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

0


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے ، ایل ڈی اے سٹی کےایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیاپاکستان اپارٹمنٹس میں بزدار حکومت آج ایک اور سنگ میل عبور کرے گی ، ایل ڈی اےسٹی میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے خوشخبری آگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب آج ایل ڈی اےسٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے ، 2000 گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے وصول 13 ہزار 277 درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوگی۔

قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے،ایل ڈی اے سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپےہے

کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی کیلئےالگ سےدرخواست دے سکتے ہیں ، نیفڈا سے سبسڈی پر10 فیصد اوردیگر 21 فیصد ڈاؤن پے منٹ جمع کرائیں گے م شفٹ ہونے کے بعد اپارٹمنٹ کی قیمت آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔

یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، نئے پاکستان کےلیے ماڈل مدینہ کی ریاست ہے، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here