Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 نیا دل چاہیے تو رابطہ کریں ۔۔۔۔۔۔مصنوعی دل کی فروخت کی اجازت ؟ قیمت کیا ہو گی ؟جانیے تفصیل
یورپ میں انتہائی جدید مصنوعی دل تیار کر لیا گیا جو رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے کئی تجربات کے بعد مصنوعی دل تیار کر لیا جو رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ ایسن نامی اس مصنوعی دل کا وزن 9 سو گرام ہے جو بیٹریوں سے چلتا ہے اور یہ لمبے عرصے تک ساتھ دے سکے گا۔فرانس سمیت دیگر ملکوں میں دل کے امراض پر کام
کرنی والی کارمٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر سال 2 کروڑ 60 لاکھ افراد دل کے امراض میں مبتلا ہو کر دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔یورپ میں اعضا عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے تاہم مصنوعی دل اس کمی کو پورا کرنے میں کسی حد تک کارآمد ثابت ہو گا۔کارمٹ کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ مصنوعی دل کی تیاری گزشتہ تین عشروں سے عروج پر تھی، کئی مرتبہ دعوے بھی کئے گئے لیکن چند اہم گھنٹوں میں مصنوعی دل کے بیٹھنے سے مریض کا کام بھی تمام ہو گیا ۔کوئی دل دیر پاثابت نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ تیار کردہ جدید مصنوعی دل ان افراد کے لیے امید کی ایک کرن ہے جو دل عطیہ کیے جانے کے منتظر ہیں۔2015 میں مصنوعی دل لگانے والا شخص نارمل زندگی بسر کر رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ روزمرہ کے کام خود کرتا ہے۔ میں اپنا توازن برقرار رکھتا ہوں، موٹرسائیکل چلاتا ہوں اور اب میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں تاہم میں اونچے پہاڑوں پر چڑھنے سے پرہیز کرتا ہوں۔