میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کشتی پر فائرنگ سے بھارتی ماہی گیر کی ہلاکت کے دعوؤں کو مسترد کردیا

0


کراچی : میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے فائرنگ سے بھارتی ماہی گیر کی ہلاکت کے دعوؤں کو مسترد کردیا اور کہا پی ایم ایس اے کسی ایسے واقعے سے لاعلم ہے جہاں کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے بھارتی ماہی گیروں کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانچ نومبر کی شام پی ایم ایس اے کا جہاز معمول کی گشت پر تھا کہ پاکستانی حدود میں غیر قانونی شکار پر چند بھارتی ماہی گیرکشتیوں کا مشاہدہ کیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے وارننگ کے بعد حدود سے نکل جانے کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر پدمنی کوپا” نامی ایک کشتی کو پکڑ لیا ، جس میں چھ ماہی گیر سوار تھے۔

ماہی گیروں کی شناخت بھوپت بابو (نکھودا)، سنجے شیدوا، کشور مشیا، نیریندر بوجاڈ، اجے ووڈو، سنتوش اور رامو بوجاد کے طور پر ہوئی ہے، انہیں مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے دعووں پر ترجمان کہ مطابق پی ایم ایس اے کسی ایسے واقعے سے لاعلم ہے جہاں کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ہو، پکڑی گئی کشتی کے دستاویزات میں ایسا کوئی نام نہیں، جو غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی جل پری یا اس کے عملے کی تعداد کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، ماہی گیروں کے معاملے میں انسانی ہمدردی کو اولیت دی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here